راولپنڈی ( پبلک نیوز) سربراہ پاک فوج سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ناظم الامور اینجلا ایگیلر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور کے مابین باہمی دلچسپی اور خطہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نے افغان مفاہمتی عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔