کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان پہنچ گئی

04:14 PM, 28 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) بھارتی کورونا ویری انٹ بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقی ویری انٹ کے سات، بھارتی ویری انٹ کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔ بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی۔ وائرس کی عالمی اقسام کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی مزید ضرورت ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسینیشن کی بھی ضرورت ہے۔ مئی کے پہلے تین ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی۔

مزیدخبریں