پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،29مئی2021

07:00 PM, 28 May, 2021

احمد علی
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کر لی گئی۔ قرار داد غزہ میں جاری جنگی کی تحقیقات کے لیے جمع کرائی گئی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر جاری ہے مگر ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت نے کیا اقدام کیا۔ کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہوسکتی ہے؟کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان پہنچ گئی۔ جنوبی افریقی ویری انٹ کے سات، بھارتی ویری انٹ کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان کی وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔صحافیوں اوردیگر میڈیا ورکرز کےتحفظ سےمتعلق قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، وزیراطلاعات ناصر شاہ نے صحافیوں سےمتعلق بل ایوان میں پیش کیا جو منظور کر لیا گیا۔
مزیدخبریں