حمزہ شہباز کا گریٹراقبال پارک میں جلسوں پرمکمل پابندی لگانے کا اعلان
11:27 AM, 28 May, 2022
لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےگریٹراقبال پارک میں جلسوں پرمکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹراقبال پارک میں جلسوں پرپابندی لگانےکی اصولی منظوری دی دہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تاریخی پارک کوجلسوں کیلئےاستعمال کرناکسی طورپرمناسب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نےگریٹراقبال پارک میں داخلہ فیس لگانےکی تجویز بھی مستردکردی، ان کا کہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہےکسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا، تجویزپرغورکرناتودورکی بات اسےاجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابق دورمیں پودوں کےبیج بروقت نہ خریدنےپربرہمی کااظہار کیا اور بروقت بیج نہ خریدنےکےحوالےسےانکوائری کاحکم بھی دے دیا۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خالی مقامات پردرخت،پودےاورگھاس لگانےکاکام جلدشروع کیاجائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پارکس اینڈہارٹی کلچرکابورڈجلدمکمل کرنےکی ہدایت بھی کردی اور کہا کہ اس حوالےسےزیروٹالرنس پالیسی پرعمل کیاجائے، گھروں میں کام کرنےوالے مالیوں کوفی الفورواپس بلایاجائے، میرےگھرمیں بھی اگرکوئی مالی ہےتواسےبھی واپس بلایاجائے، پی ایچ اےکےمعاملات کوصاف اورشفاف طریقےسےچلایاجائے گا، کوئی سفارش نہیں سنوں گا،پی ایچ اےکوپوری سپورٹ دوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واٹس ایپ گروپ بنانےکی ہدایت کردی ، ان کا کہنا تھا کہ گروپ میں فیصلوں پرپیشرفت سےمتعلق روزانہ اپ ڈیٹ کیاجائے۔