'عمران خان کا آصف زرداری کو پیغام ' ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر

03:48 PM, 28 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ ٹیلی فون کال لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض نے سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام دیا۔ مبینہ آڈیو کال کا آغاز سلام سے ہوتا ہے، آصف علی زرداری جواب میں کہتے ہیں کہ وعلیکم السلام خیریت؟اس کے بعد پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔ جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ' ابھی ناممکن ہے نہ'۔ جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔دوران گفتگو آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔
مزیدخبریں