کراچی : زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

04:04 PM, 28 May, 2022

احمد علی
کراچی : ملیر کے علاقے درسانوں چھنوں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افرد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے،تصادم جوکھیوں اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان ہوا،پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔ ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ بادشاہ عرف امتیاز جوکھیو اور ابن ولد ولی محمد سمیت چار لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں ہیں۔
مزیدخبریں