جوہری پروگرام پاکستانی قوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے، بلاول بھٹو

03:26 PM, 28 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پاکستانی قوم کیلئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے۔ پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے،شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا کر بھی گذارا کرلیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم ملک کے جوہری پروگرام کی حفاظت کی اور آگے بڑھایا، بھارت نے دھماکے کیے، تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور اپوزیشن لیڈر ڈٹ کر کھڑی ہوگئیں اور مطالبہ کیا تھا کہ حکومت بھی فوراً ایٹمی دہماکے کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایٹمی دہماکوں کے معاملے پر اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی نواز شریف حکومت کو مکمل حمایت کی،جوہری پروگرام کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چل رہی ہے، پاکستان کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کے لیے ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کیا۔
مزیدخبریں