ویب ڈیسک: فیصل آباد میں خواتین پولیس ملازمین کے دوران ڈیوٹی نقاب کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشن فیصل آباد نےخواتین پولیس ملازمین کے لیےیونیوفارم ایس او پیز جاری کردیے،وردی پرکوئی گاؤن اوربرقعہ پہننے سے بھی روک دیا گیا، ایس ایس پی آپریشن نےمراسلہ جاری کردیا۔
خواتین دوران ڈیوٹی نا وردی پربرقعہ پہنیں گی نہ ہی اپنی شناخت کو چھپائے گی۔خاتون ایس ایچ او مدیحہ ارشادکا کہنا ہےکہ چہرے کو واضع رکھنے کے احکامات ملے ہیں جس پرفوری طور پر عملدرامد کروایا جارہا ہے۔
افسران کےمطابق لیڈی پولیس ملازمین کےنقاب کرنے سےدھشگردی کا خطرہ ہو سکتا ہے،شناخت نہیں ہوتی کوئی دھشتگرد بھی آسکتا ہے نقاب کر کے اس لیے شناخت ہونا ضروری ہے۔
ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے جاری ہونےوالےمراسلے کےمطابق دوران ڈیوٹی وردی نہ پہننے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔