اسلام آباد:سابق وزیراعظم کے گھر پر چھاپا

12:16 PM, 28 May, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ایف ایٹ گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت تنویر الیاس گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ ان کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے کیس میں تنویر الیاس کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں