ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ متعدد مقامات پر 6 گھنٹے تک جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 319 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور پن بجلی سے 5 ہزار600 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 890 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سولرسے198، بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاورپلانٹس سے 3 ہزار ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ موجوہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔