ڈبل روٹی کی قیمت میں 70روپے تک کمی

01:49 PM, 28 May, 2024

ویب ڈیسک: روٹی اور نان کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ بڑی 750 گرام کی بریڈ کے نرخ زیادہ سے زیادہ  180 روپےمقرر کیے گئے ہیں۔، چھوٹی 400 گرام تک کی بریڈ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95 روپے ہو گی، بریڈ کی قیمتوں میں 50 سے 70 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ بریڈ کی نئی قیمتوں پر فی الفور عمل درآمد ہو گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید کہا کہ گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام ذیلی اشیاء پر آ رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب نے گندم قیمت کے تناسب سے ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عوام سے گزارش ہے قیمتوں کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروائیں۔

مزیدخبریں