اے ایس پی شہربانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی "پی ایس او" تعینات

01:53 PM, 28 May, 2024

ویب ڈیسک: اے ایس پی شہربانو کو وزیرداخلہ محسن نقوی کا " پی ایس او" تعینات کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کی شہربانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

اسی طرح گریڈ 17 کے ہی اے ایس پی شاہ رخ خان کو اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گریڈ انیس کے آفیسرعلی رضا کا ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔ علی رضا کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کا عارضی چارج بھی دیا گیا ہے۔

چند روز قبل تعینات ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر حسن سردار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پبلک نیوز نے اہم تقرری کی خبر چند روز قبل ہی دے دی تھی۔

آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں