پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل

04:11 PM, 28 May, 2024

ویب ڈیسک: آج پاکستان بھرمیں ”یوم تکبیر“  قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ 

ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے'' نعرہ تکبیر اللہ اکبر'' بلند کیا۔

ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ ” پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا“۔ یوم تکبیر پیغام ہے کہ '' پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا''۔

آج پاکستان 1998ء کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔

1998 سے اب تک پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ابدالی، ابابیل، غزنوی، شاہین، غوری اور بابر، فتح اور دیگر بیلسٹک میزائلز کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی صورت میں جارحیت کو روکنے کی اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھے گا۔

مزیدخبریں