ویب ڈیسک: وحدت کالونی پولیس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مبینہ ملازم کو جوا کھیلتے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اور ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف ائی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ ملزم عمر اور اس کے ساتھی نے پولیس اہلکاروں ہر حملہ بھی کیا،ملزم عمر نے خود کو وزیر اعلی ہائوس کا ملازم بتاتا کر کہا کہ کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔