مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

04:55 PM, 28 May, 2024

ویب ڈیسک: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں وزیراعظم کی جانب سے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد آگ لگنے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اپنے بیان میں  کہا کہ فائر فائٹرز کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے دیگر اداروں سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ آگ پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔

مزیدخبریں