لاہور: بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی گئی ۔
وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی پر 30 روپے کی کمی کی جائے گی۔ 200 روپے سے کم پر دستیاب بڑی ڈبل روٹی پر 20 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے جبکہ ہر قسم کے بند پر5روپے رعایت دی گئی ہے۔ 200گرام رس پر 10روپے جبکہ تمام قسم کی بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں نمایاں کمی کرد ی گئی۔
وزیر خوراک نے اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر میں تمام برانڈز اور لوکل بیکری پروڈکٹس پر ہو گا۔