(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا کہ تیسری قوت ڈیلیور کر سکتی ہے۔ عمران خان آپ بتائیں کہ کیا تیسری فورس کا اشارہ آپ کی طرف نہیں تھا۔
بی بی سی کے مطابق جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان بتائیں کہ جس تیسری قوت کا آپ ذکر کرتے تھے انھی لوگوں نے آپ کی سیاسی بنیاد نہیں رکھی۔ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا کہ تیسری قوت ڈیلیور کر سکتی ہے۔ عمران خان آپ بتائیں کہ کیا تیسری فورس کا اشارہ آپ کی طرف نہیں تھا۔
نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان یہ کہہ دیں کہ تیسری قوت وہ نہیں تھے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات پر سزائیں دی گئیں۔ ہم 28 مئی والے ہیں نومئی والے نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج عمران خان کے خلاف تمام کیسز سچے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے مسلم لیگ ن کی صدرات سے ہٹا دیا تھا ،آپ نے خوشی منانی ہے تو اس لیے نہیں کہ نواز شریف آج دوبارہ پارٹی کا صدر بنا ہے ، بلکہ اس لیے کہ ثاقب نثار کا فیصلہ ٹوکری کی ردی میں پھینک دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بہت اتار چراؤ آئے لیکن شہباز شریف پورے استحکام کے ساتھ کھڑے رہے اور پارٹی کے امتحان پر پورے اترتے ، آپ جانتے ہیں بہت سے لوگوں نے شہباز شریف کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی،لیکن آفریں ہے شہباز شریف صاحب پر جو نہ جھکے نہ بکے اور کھڑے رہے ، مجھے ان پر فخر اور ناز ہے ۔
نواز شریف نے کہا کہ جب جب ن لیگ کی حکومت آئی ہے چاہے مرکز میں ہو یا صوبے میں ، اگر ہم کو سازش کے تحت نہ اتارا جاتا ہو پاکستان براعظم ایشیا میں ایک بڑی طاقت ہوتا۔ میرے زمانے میں ڈالر 104 پر تھا وہاں بھی نہ پہنچتا ڈالر 50.60 روپے پر ہوتا ، 2017 میں ا جائیں آٹا روٹی 4 روپے کی تھی سونا 50 ہزار روپے تولا تھا ،سبزیاں 10 روپے فی کلو تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے دوران کہا گہا آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، دھرنوں کے درمیان میرے پاس بندہ بھیجا گیا ، کہا گیا کہ استعفیٰ دیں ورنہ تیار ہوجائیں آپ کے ساتھ وہ سلوک ہو گا کہ یاد کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نےخطاب میں کہا کہ ڈیڑھ دو سال مشکل ہوں گے، آپ محنت جاری رکھیں، اگلے تین سال اچھے ہوں گے، پاکستان خوشحالی کی طرف لوٹے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف :
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل کونسل اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ جو امانت مجھے دی گئی تھی، وہ آج واپس نواز شریف کے سپرد کردی ہے۔ دوبارہ وہی پاکستان بنائیں گے جو 2017ء میں نواز شریف نے چھوڑا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کو بانی پی ٹی آئی کی سازش سے بچائیں گے۔ 2018 میں نواز شریف جیتا ہوا تھا مگر اسے ہروایا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگئے مخالفین کے منہ کالے ہوگئے۔ آج بانی پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، آج بانی پی ٹی آئی فوج اور ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کےلیے بانی پی ٹی آئی کی سازشیں ناکام ہوں گی۔