ایم این اے ریاض فتیانہ کو لڑائی کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا

12:00 PM, 28 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کولڑائی کا جھوٹا الزام لگانے پر لینے کے دینےپڑ گئے۔ وزرا کی لڑائی کا الزام لگانے پر ریاض فتیانہ پارٹی احتسابی عمل کی زد میں آ گئے۔ تحریک انصاف کے احتساب و انضباطی و کمیٹی کا ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔ کمیٹی کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ ماہ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے؟ آپ پاکستانی ٹیم سے غیر قانونی طور پر سرکاری وفدکو حصہ بننے کی فرمائش کرتے رہے۔وفد میں آپ کی شمولیت وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ کمیٹی نے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لئے گاڑیاں بھی مانگتے رہے۔ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی۔ جب آپ کے مطالبات نہ مانے گئےتو آپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دئیے۔ آپ نے بطور پبلک اکاونٹس کمیٹی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے ثبوت دیں۔ الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔ تحریک انصاف احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین اسلم کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
مزیدخبریں