برطانیہ میں جاری طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک

02:00 PM, 28 Nov, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز برطانیہ میں جاری طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے، اسکاٹ لینڈ میں طوفان سے تقریباً 80 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، برطانیہ میں گاڑی پر درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ عوام کی غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق شدید برفباری اورآروین طوفان نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں تباہی مچا رکھی ہے۔ 70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 80,000 گھر بجلی سے محروم ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں سے ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ برطانیہ میں گاڑی پر درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔۔ عوام کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزیدخبریں