پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری،19سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا
02:30 PM, 28 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ 19 سالہ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ مغل پورہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سید انور کو معطل کردیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ عثمان پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا۔ کہا پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جس علاقے میں پتنگ بازی ہو متعلقہ پولیس افسر سے جواب طلبی ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔