پراپیگنڈاکےباوجود پاک فوج غیرسیاسی رہےگی،آرمی چیف
06:56 AM, 28 Nov, 2022
دبئی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے . افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں بھی توازن قائم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا ہے ۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی اور فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ بھی ملے گا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔