عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی

07:34 AM, 28 Nov, 2022

احمد علی
نیویارک: عالمی مارکیٹ میں گیس اور خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جب کہ پاکستان میں 1دسمبرسے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2.18 فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 76.28 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے۔برنٹ آئل مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت 2.13 فیصد کم ہوگئی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 83.63 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔ قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان ہو رہا ہے اور عالمی مارکیٹ میں گیس نرخ میں 4.04 فیصد تک کمی رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت 7.02 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ خیال رہے کہ 2 دو ماہ سے عالمی منڈیوں میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں