سندھ: 'پی ٹی آئی کے تمام 26 اراکین نے اپنے استعفے دے دیے'

11:41 AM, 28 Nov, 2022

احمد علی
کراچی : پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفی جمع کروادیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اراکین نے استعفے دے دیے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفی موصول ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نےاستعفے موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام چھبیس اراکین نے اپنے استعفی جمع کروادیے ہیں۔ چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دئیے۔قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قائد جب حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے۔ یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔
مزیدخبریں