پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی

05:13 PM, 28 Nov, 2022

احمد علی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہورہے ہیں اور پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی۔ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کریں گے۔ جنرل عاصم منیر اس چھڑی تھامتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے۔ جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں ریٹائرہونے والے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوگارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا۔ جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینیئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔
مزیدخبریں