اسرائیل کو جنگی جرائم کیلئے جوابدہ ہونا چاہیئے، ترکیہ کی انتونیو گوتریس سے گفتگو
09:49 PM, 28 Nov, 2023
ترکیہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غزہ پر کل ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل فون پر بات کی۔ اردوان نے انتونیو گوتریس کو بتایا کہ " اسرائیل بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بے شرمی کے ساتھ بین الاقوامی قانون، جنگی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کو پامال کر رہا ہے". وزیر خارجہ ہاکان فیدان، جو غزہ کی صورتحال پر اپنے مغربی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے مسلم ممالک کے رابطہ گروپ کا حصہ ہیں، نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔