اختلافات ختم ، مارک زکر برگ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

12:26 PM, 28 Nov, 2024

ویب ڈیسک : اختلافات ختم ۔۔۔ فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مار اے لاگو فلوریڈا میں ملاقات ، شکریہ ادا کیا۔

فیس بک کی پرینٹ کمپنی میٹا کے ترجمان نے ملاقات پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ امریکن انوویشن کے مستقبل کے لیے ایک اہم وقت ہے،"  بیان میں کہا گیا ہے کہ مارک زکربرگ نے  صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  عشائیہ میں  مدعو کرنے اور آنے والی انتظامیہ  سے ملاقات پر اظہار تشکر کیا ۔"

 یادرہے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل میں بغاوت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر  کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد میٹا کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات برسوں تک کشیدہ رہے۔  تاہم فیس بک نے یہ   پابندی 2023 میں ختم  کردی تھی ۔

ٹرمپ نے  گذشتہ ماہ ایک بیان میں  کہا تھا کہ اب وہ زکربرگ کو ماضی کی نسبت زیادہ پسند کرتے ہیں، کیونکہ  انہوں نے امریکی انتخابات  میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

یادرہے زکربرگ نے 2024 کی صدارتی دوڑ میں کسی بھی امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

  مارک زکر برگ نے تھریڈ جو ٹویٹر کے متبادل سماجی رابطے کی سائٹ ہے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کیا تھا "صدر ٹرمپ کو فیصلہ کن فتح پر مبارکباد،" ایک ملک کے طور پر ہمارے سامنے بڑے مواقع ہیں۔ آپ اور آپ کی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔"

مزیدخبریں