عمران خان کہاں ہیں؟ ملاقات کا اختیار اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس نہ رہا!

02:52 PM, 28 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن آج ہے۔ ملاقات کیلئے تاحال کوئی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی ملاقات کے لئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست کر دی۔ فیصل چودھری نے اپنے بیان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے۔

جیل ذرائع نے خبر دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کی تحویل میں نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی 20 نومبر سے راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتی افراد راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔ 

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل چار کو تھانہ نیوٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل چار پر راولپنڈی پولیس بھی تعینات ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں۔

مزیدخبریں