نیب کا بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

09:16 PM, 28 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بشری  بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختون خواہ بھجوا دی گئی ہے۔ بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ   نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی۔ آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   نیب  خیبرپختونخوا کو بھی  ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران  خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت میں مسلسل عدم پیشی پر جاری بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی 2 دسمبر تک  ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ22 نومبر کو  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر  عدالت نے  بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، بشریٰ بی بی گزشتہ سماعت پر بھی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

قبل ازیں  15 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیاد پر بشری بی بی  کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

مزیدخبریں