’حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے‘

05:30 PM, 28 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا وزیراعظم کالعدم تنظیم کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔ شہبازشریف نے کہا ملک میں قیادت کا فقدان ہے۔ موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں۔ ملک آٹو پائلٹ پر ہے کیونکہ بدقسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں