رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

09:11 AM, 28 Oct, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ ان کے ساتھ 5 دیگر ارکان اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ انہوں نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے؟ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا اور ہوا کچھ اور ہے مگر ممکن ہے کہ ہم اگلے تین سے چار دنوں میں اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی خرم لغاری پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اس کے ساتھ جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔
مزیدخبریں