سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری، شاہ محمود قریشی ایف آئی اے طلب

03:15 PM, 28 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ ان سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی آج اس ہی کیس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی تھی۔
مزیدخبریں