جلاؤ گھیراؤ کیس:عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

09:41 AM, 28 Oct, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں