مودی کے "دوست" امیت شاہ کا عالمی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا انکشافات 

10:18 AM, 28 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کی دیگر ممالک میں تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کئی ممالک میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

بھارت کے دہشت گردانہ منصوبے نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہیں۔ مودی سرکار کی غیر ملکی سرزمین پر دہشتگردی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

حال ہی میں ایک غیر ملکی ٹی وی شو میں کینیڈین جرنلسٹ مرسڈیز سٹیفنسن نے مودی اور امیت شاہ کا دہشتگردانہ گٹھ جوڑ بے نقاب کیا۔ 

کینیڈین جرنلسٹ مرسڈیز سٹیفنسن کا کہنا تھا کہ مودی اور شاہ پچھلے 40 سال سے دوست ہیں۔ مودی، شاہ کے ذریعے عالمی سطح پر دہشتگردی کروانے میں براہ راست ملوث ہے۔ امت شاہ مودی کا رائٹ ہینڈ ہے جسکی طاقت کا سکہ پورے بھارت میں چلتا ہے۔

صحافی کا مزید کہنا ہے کہ مودی اور امیت شاہ دونوں نے بھارت میں اپنا ڈر بٹھا رکھا ہے جس سے بھارت کے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ مودی سرکار کی عالمی دہشتگردی نے بھارت کی جمہوریت کو بدنام کر دیا ہے۔

سکھ علیحدگی پسند رہنماء ہردیپ سنگھ کے قتل نے بھارت کا دہشت گرد چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کردیا۔ مودی نے آزاد خالصتان کا نعرہ لگانے والے ہردیپ سنگھ نجر کی آواز کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔

اس سارے واقعے کے بعد مودی نے ایک بار پھر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکہ میں قتل کرنے کی سازش کی جو بے نقاب ہو گئی۔

ایک طرف بھارت عالمی دہشت گردی میں ملوث ہے تو دوسری طرف بھارت کے اندر ہندو انتہاپسندی بڑھتی جارہی ہے۔

مودی طاقت اور دھونس کے ذریعے اپنا ہندوتوا نظریہ پوری دنیا پرمسلط کرنے کاخواب دیکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں