سکھ کمیونٹی کے 50 رکنی وفد کا تاریخی جمرود فورٹ،قلعہ بالا حصار اور گردوارا بھائی جوگا سنگھ کا دورہ

10:50 AM, 28 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 50 رکنی وفد نے تاریخی جمرود فورٹ، قلعہ بالاحصار، پشاور اور گردوارا بھائی جوگا سنگھ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور ضلع خیبر آمد پر سکھ وفد نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ وفد کوجمرود فورٹ اور قلعہ بالاحصار کی تاریخ اور سکھ دور حکومت کے دوران ان کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے جمرود فورٹ میں موجود سکھ دور کی یادگار کا دورہ کیا۔ 

وفد نے قلعہ بالاحصار میں موجود تاریخی اشیاء اور نواردات پر محیط میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ بینڈ نے پنجابی نغموں کی دھنیں پیش کیں جس پر وہاں موجود وفد کے شرکاء نے روایتی رقص کیا۔ وفد نے گردوارا بھائی جوگا سنگھ کا بھی دورہ کیا۔ اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ 

وفد میں شامل شرکاء نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکھ دور کے تاریخی مقامات کی دعوت دینا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ اور خصوصی مہمان نوازی بھی کی گئی۔ 

شرکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تاریخی مقامات کے تحفظ اور تزین و آرائش کے لئے اقدامات کئے۔

مزیدخبریں