ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس اہلکاروں کا تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں لڑکوں پر تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ پولیس اہلکار ظہیر اور طارق نے لڑکوں کو تشدد کے بعد زبردستی گاڑی میں ڈال لیا۔
پولیس اہلکاروں نے لڑکوں پر سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑنے کا الزام عائد کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے لڑکوں سے سرکاری گاڑی کے شیشے کی مد میں پیسے بھی وصول کیے۔
تشدد سے قبل پولیس اہلکار لڑکوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔