پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان کےگھر صف ماتم بچھ گئی

01:36 PM, 28 Oct, 2024

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’بن روئے’ کی اداکارہ ارمینا خان نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے فینز کو بڑی اور دلخراش خبر سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے اپنے جاری پیغام میں ساس کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ’میں نے اپنی ساس کو کھو دیا ہے، اور میں واقعی ان کی موت کو برداشت نہیں کر سکتی’۔

دوسری جانب اداکارہ کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ارمینا خان سے انکی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار ارمینا خان نے14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ایمیلی اسلا رکھا۔

مزیدخبریں