لاہور: 6ملزمان کی خواجہ سرا سےاسلحہ کے زور پراجتماعی زیادتی

04:41 PM, 28 Oct, 2024

ویب ڈیسک: تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں ملزمان نے خواجہ سرا کو اسلحہ کے زور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا عمران عرف نور کی مدعیت میں 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر  کے مطابق جہانزیب غلام حیدر اور عزیز نامی 3 ملزمان نے فکشن کا کہہ کر بلایا، ملزمان ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں پہلے سے 4 افراد موجود تھے۔ ملزمان نے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں