پی ٹی آئی کےپشاور  جلسے کی تاریخ اور مقام   تبدیل

08:42 PM, 28 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے پشاور جلسے کی تاریخ اور مقا م  کوتبدیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ   پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں یکم نومبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب یکم کے بجائے جلسہ 8 نومبر  بروز جمعہ کو ہوگا۔

پشاور جلسے کیلئے رنگ روڈ بالمقابل سرحد یونیورسٹی  کے مقام کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ  تمام کنارکنان جلسے کی تیاریاں کریں۔

انہوں نے   پشاور ریجن تنظیم کو جلسے  کیلئے جگہ کے انتخاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  کی رہائی کے لیے تحریک نہیں رکے گی، مشکلات ہیں لیکن ہم نے مقابلہ کرنا ہے۔

علی امین گنڈا پور  نے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا کے ورکرز نے قربانیاں دی ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

مزیدخبریں