مہلک کورونا وائرس نے مزید 41زندگیاں نگل لیں
04:24 AM, 28 Sep, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر تین فیصد کے قریب آگئی ہے، مہلک کورونا وائرس نے مزید 41زندگیاں نگل لیں، جبکہ پاکستان بھر میں اس وقت 4ہزار 15مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1442656493707350021 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44ہزار 116افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 14سو مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ان کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے یا وائرس کی شدت کی بنیاد پر انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3.17فیصد رہی، مہلک کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار 638 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، تقریبا گیارہ لاکھ افراد کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں جن میں سے 2ہزار 42مریض گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔