کہاں موسم خشک اور کن شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی ہے ؟

05:28 AM, 28 Sep, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان بھر میں بیشتر علاقوں میں آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا مگر رات کے مختلف پہروں میں کئی شہروں جیسے سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور کے گرد و نواح میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا،صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،شام اور رات میں سیالکوٹ،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگر،خانپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ میر پور خاص، تھر پا رکر، ٹھٹہ،بدین، کراچی،حیدر آباد، عمرکوٹ،سکھر،لاڑکانہ،دادو،بینظیرآباد،میرپورخاص اورگر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،لسبیلہ ،خضدار،قلات اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزیدخبریں