ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لیکر امریکہ روانہ

07:06 AM, 28 Sep, 2021

اویس
کراچی ( ویب ڈیسک  )ڈاکٹرز کی ٹیم کی طرف سے فٹ قرار دئیے جانے کے بعد پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ روانہ کر دیا گیا ، امریکہ میں اداکار کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے ۔ https://twitter.com/ZubairAlikhanUN/status/1442749592706207746 تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ایئر ایمبولینس کی طبی ٹیم نے کراچی کے نجی ہسپتال میں عمر شریف کی صحت کا جائزہ لیا، اس دوران اداکار کی طبیعت بہتر تھی ، انہوں نے طبی ٹیم سے باتیں بھی کیں، عمر شریف نے روانگی سے قبل امریکہ میں اپنے طبی معالج اور اداکارہ ریما کے خاوند ڈاکٹر طارق شہاب سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ عمر شریف کی امریکا علاج کے لیے منتقلی کے حوالے سے ایئر ایمبولینس نے سی اے اے کو کراچی سے روانگی کا نیا شیڈول دیا،جس کے مطابق بتایا گیا کہ ایئر ایمبولینس اب صبح 11 بجے کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوجائے گی، ،ایئر ایمبولینس نے عمرشریف کی فیملی کی درخواست پر روانگی کے وقت میں تین گھنٹے اضافہ کیا تھا، ایئرایمبولینس کے کریو کو مقامی نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جہاں سے وہ آج صبح 9 بجےایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوا۔
مزیدخبریں