پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،28ستمبر 2021
10:10 AM, 28 Sep, 2021
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی ٹویٹ کا جواب دیدیا ، ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے سستے وکیل مسلسل جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں، برطانوی عدالت میں کہیں شہباز شریف کا نام ہی نہیں تو بریت کیسی ؟ مشیر احتساب کےدفترسےاین سی اےکوخط لکھا گیا، لیگی رہنماعطاتارڑکاشہزاد اکبرکو جواب،کہا شہزاد اکبر خفت مٹانے کے لئےجھوٹ سے کام لے رہے ہیں،3 برس میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے،منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت نے رد کردیا پہلےسال بلدیاتی انتخابات نہ کراناپی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی،فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعدتمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں ،اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کےمسائل کیسےحل کیے جاسکتے ہیں،سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی 12 سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ،سربراہ این سی او سی اسد عمر کا ٹویٹ ،کہا بچوں کی ویکسی نیشن کے لیےسکولوں میں خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی