کرپٹ باپ کا بیٹاشریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے

10:14 AM, 28 Sep, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک )ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیئے، کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں، 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے سترہ ہزار ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں، حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں، بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی، شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
مزیدخبریں