بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم فرار

11:50 AM, 28 Sep, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم جناح اسپتال سے فرار ہو گیا. ملزم کو علاج کے لیے سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا .

اے ایس پی سینٹرل جیل کی مدعیت میں صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. غفلت کے مرتکب دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل سنگھار اور لیاقت علی شامل ہیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا تھا، ملزم سلیم کو سعید آباد پولیس نے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کو کتے نے بھی کاٹا تھا .

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹے کے علاج کے لئے ملزم جناح اسپتال لایا گیا تھا، ملزم سلیم نے چکمہ دے کر ہتھکڑی کھولی اور فرار ہوگیا. فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے.

مزیدخبریں