’حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہے‘

12:55 PM, 28 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ای وی ایم کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ گفتگو کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں.

وفاقی وزیرِ اطلاعت و نشریات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس میں کئے گئےفیصلوں سے متعلق اہم پریس کانفرنس کی، انکا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، وفاقی کابینہ کوای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کا معاملہ اپوزیشن سے مل کرحل کرنے کا کہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابات کا لازمی حصہ ہوگا، حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے جارہی ہے،ماضی میں انتخابی اصلاحات پر کسی جماعت نہ بات نہیں کی، وزیراعظم نے اپوزیشن سے رابطوں کیلئےعلی محمد خان اور بابر اعوان کو ہدایت کی ہے.

مزیدخبریں