وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کر دی

05:05 PM, 28 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ، نان ٹیکس آمدنی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 10.4 فیصد جا اضافہ ہوا۔ برآمدات میں 35.4 فیصد اور درآمدات میں 67.8 فیصد اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4.1 فیصد رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر محصولات میں 42.3 فیصد اضافہ جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 49.6 فیصد کمی ہوئی۔ زرعی شعبہ کو دیئے قرضوں میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زائد رہے۔
مزیدخبریں