الیکشن کمیشن کی فواد چودھری، اعظم سواتی کو مہلت

05:30 PM, 28 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں وفاقی وزراء کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں وفاقی وزراء کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی تھی۔
مزیدخبریں