’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا،عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

08:27 AM, 28 Sep, 2022

احمد علی
مبینہ امریکی سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی ہے. تفصیلات کے مطابق امریکی سائفر سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے، آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔ اعظم خان کو آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکرٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے‘۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
مزیدخبریں