عمران خان کی آڈیو لیک پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل

09:29 AM, 28 Sep, 2022

احمد علی
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو پر تحریک انصاف رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ’ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی‘۔ دوسری جانب شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ’ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر عمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا‘۔ خیال رہے کہ مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے. امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔
مزیدخبریں