دہشت گردی کی لہر کو دوبارہ نہیں ابھرنے دیا جائے گا،آرمی چیف

11:23 AM, 28 Sep, 2022

احمد علی
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کو بیرونی و داخلی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، کور کمانڈرز کانفرنس کو ملک میں سیلاب اور آرمی فارمیشنز کی جانب سے امدادی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اہم روٹس اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بحالی پر آرمی انجنئیرز ایف ڈبلیو او کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، بحالی، تعمیر نو اور معمولات زندگی کی بحالی پر توجہ دی جائے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکورٹی صورتحال بالخصوص سرحدی معاملات، داخلی سلامتی اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر غور کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ دہشت گردی کی لہر کو دوبارہ نہیں ابھرنے دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فارمیشنز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تمام فارمیشنز کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔
مزیدخبریں